ایرانتازہ ترین خبریں

ایران کے اقتدار کی دلیل یہ کہ ہم نے ترقی کی اور امریکا کچھ نہیں بگاڑ سکا

امام خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران کے اقتدار کی واضح دلیل یہ ہے کہ امریکا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف 40 سالوں سے مختلف قسم کے حربے استعمال کئے لیکن ہم نے مسلسل پیشرفت کی اور امریکہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکا۔

امام خامنہ ای نے تہران میں ایک اعظیم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ آپ ایران کی طاقت کے بارے میں مبالغہ آرائی کرتے ہیں، میں انہیں کہتا ہوں یہ مبالغہ نہیں حقیقت ہے، کیونکہ امریکا نے ایران کے خلاف قسم قسم کے حربے استعمال کئے لیکن ایران نے ان کو ذلت آمیز شکست دی۔

امام خامنہ ای نے مزید کہا کہ جب امریکا ایران کے خلاف کچھ نہ کرسکا تو اس نے پورا اتحاد بنالیا اس کے باوجود انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔

رہبر معظم نے فرمایا امریکا جب عسکری لحاظ سے ایران کا مقابلہ نہ کرپایا تو اس نے ایرانی قوم کے اندر پھوٹ ڈالنے کی ناکام کوشش کی اور کررہا ہے، یہ ان کی احمقانہ سوچ ہے کیونکہ ان کو معلوم نہیں ہے کہ اسلامی نظام اور عوام دو نہیں بلکہ ایک ہی چیز کا نام ہے۔

رہبرمعظم نے فرمایا اسلامی جمہوریہ ایران پر حالیہ اقتصادی پابندیاں بھی عوام کو اسلامی نظام سے دور کرنے کے لئے عائد کی گئی ہیں، لیکن اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ایرانی قوم متفق ہے اور ایران دن بدن ترقی کررہا ہے، ہم اپنے جوانوں کے ساتھ روابط کو فروغ دیں گے اور وحدت اور اتفاق کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادئے جائیں گے۔

امام خامنہ ای نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کسی بھی صورت دشمن کے سامنے سرنہیں جھکائے گی کیونکہ تسلیم ہونا قوم کے نقصان میں ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close