تازہ ترین خبریں

تعزیتی اجلاس اور غائبانہ نماز جنازہ پر قدغن استبدادی سوچ ۔آغا حسن

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، کشمیری محکوم عوام کی تحریک آزادی کے ممتاز قائد اور خود مختار کشمیر کے اولین علمبردار حاجی امان اللہ خان کی غائبانہ نماز جنازہ اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے اہتمام سے لالچوک میں مجوزہ دعائیہ مجلس پر حکومتی قدغن کو استبدادی سوچ اور ریاستی سرکار کی واضح بوکھلاہٹ سے تعبیر کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سر براہ اور حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرحوم قائد کی بے لوث تحریکی خدمات اور تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے موصوف کی انتھک کاوشوں کو عقیدت کا خراج نذر کیا ۔آغا صاحب نے کہا کہ مرحوم رہنما نے اپنی پوری زندگی تحریک کشمیر کی آبیاری میں صرف کی تاریخی،جغرافیائی اور سیاسی پس منظر میں ریاست جموں کشمیر کی شان رفتہ کی بحالی مرحوم کی واحد دلی آرزو تھی جسکے لئے مرحوم قائد نے کبھی اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کیا انھوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے مستقل حل کے حوالے سے اگر چہ پوری کشمیری قوم مرحوم کے نظریات سے متفق نہیں تا ہم بھارتی تسلط سے مکمل آزادی کے لئے مرحوم کی قلبی تڑپ کشمیری عوام کے فرد فرد کے لئے حوصلہ افزا تھی مرحوم قائد کشمیری قوم کے ایک عظیم محسن اور رواں تحریک کے انمول اثاثہ تھے جنکے وفات پر کشمیریوں کا رنج و غم ایک فطری امر ہے مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ اور ایصال ثواب کے لئے دعائیہ مجلس منعقد کرکے محکوم قوم اپنے ایک محسن سے سیاسی و جذ باتی وابستگی کا مظاہرہ کرنا چاہتی تھی جس پر حکومت نے قد غن لگا کر اپنی بوکھلاہٹ کا ثبوت پیش کیا آغا صاحب نے اس سلسلے میں لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یا سین ملک اور انکے تنظیمی ساتھیوں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے آمرانہ حربوں سے عوم کے تحر یکی جزبات کو دبایا نہیں جا سکتا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close