ایرانتازہ ترین خبریں

بھارت امریکی دباؤ برداشت نہ کرسکا، ایرانی تیل کی درآمد میں کمی کا اشارہ

بھارت امریکی دباؤ کے آگے جھک کر ایران سے تیل کی درآمد میں تخفیف کے لیے تیار ہو گیا ہے۔

بھارتی تیل اور پٹرولیم کی وزارت نے ریفائنریز سے کہا ہے کہ وہ ایران سے خام تیل کی درآمد میں نومبر تک تخفیف کریں۔

اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے نے بھارت کو ایرانی تیل پر انحصار ختم کرنے کا مشورہ دیا تھا.

واضح رہے کہ امریکی حکام نے دنیا کے تمام ممالک سے کہا ہے کہ 4 نومبرتک ایرانی تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کردیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی تیل اور پٹرولیم کی وزارت نے ریفائنریز سے کہا ہے کہ وہ ایران سے خام تیل کی درآمد میں نومبر تک تخفیف کریں۔

وزارت نے جمعرات کو ریفائنریز کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور انہیں یہ ہدایت دی۔

رپورٹوں میں معاملات سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ریفائنریز سے کہا ہے کہ حالات بدل رہے ہیں، لہٰذا، وہ کسی بھی صورت حال کے لیے تیار رہیں۔

ہندوستان ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے تاہم اس نے مغرب کے دباؤ میں آکر ایران سے تیل کی درآمد کم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

ہندوستانی ناظم الامور کے مطابق اس وقت ہندوستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم بارہ ارب آٹھ سو ملین ڈالر ہے جو زیادہ تر حصہ تیل کا ہے، جبکہ بھارت 2.4 ارب ڈالر ایران کو مختلف خوردو نوش کی اشیا برآمد کرتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت ایرانی تیل کے علاوہ چابہار بندرگاہ پر بھی دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ یہ بندرگاہ بھارت کو پاکستان کے بغیر افغانستان سمیت دیگر ممالک تک ہندوستانی اشیاء برآمد کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق چابہار بندرگاہ میں انڈیا کی خاص دلچسپی ہے کیونکہ اس راستے سے وہ پاکستان کو بائی پاس کرتے ہوئے براہ راست افغانستان پہنچ سکتا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close