تازہ ترین خبریں
راولپنڈی: سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے خطیب پروفیسر نذیر حسین شدید زخمی
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے شکریال اقبال ٹاوٗن میں سپاہِ صحابہ کے تکفیری دہشت گردوں کی کار پر فائرنگ سے امام بارگاہ قصرِ سجاداقبال ٹاوٗن کے خطیب اور حشمت علی کالج کے پردفیسر نظیر حسین عمرانی اور انکا محافظ شدید زخمی ہوگےٗ، دونوں زخمیوں کو بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق پروفیسر نظیر حسین آج صبح اپنے کالج جانے کے لیےٗ نکلے تو گھات لگاےٗ تکفیری دہشتگردوں نے انکی کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پروفیسر نظیر حسین عمرانی اور انکا محافظ شدید زخمی ہوگےٗ انہیں فوری طور پر بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امام بارگاہ قصرِ سجاد کے خطیب اور حشمت علی کالج کے پروفیسر نظیر حسین عمرانی گزشتہ سال بھی تکفیری دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے کا نشانہ بنے تھے اور خدا کے فضل و کرم سے محفوظ رہے تھے، آج ایک بار پھر تکفیری دہشتگردوں نے پرفیسر نظیر حسین پر حملہ کیا جس میں وہ اور انکا محافظ شدید زخمی ہوےٗہیں۔
دارلخلافہ کے جڑوان شہر میں اس طرح فرقہ پرست جماعت کے دہشتگردوں کی جانب سے ایک شیعہ ذاکر کو نشانہ بنایا جانا پنجاب حکومت کی نااہلی و ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، کیونکہ جب دہشتگردی کے روک تھا م کے لئے بنائے گئے قوانین کو یہ بے حس حکمران پرامن عوام کے خلاف استعمال کرنا شروع کریں گے تو دہشتگرد اسی طرح دندناتے پھریں گے۔ محرم الحرام میں جس طرح سے نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھری گئیں اسکے بعد پوری شیعہ قوم اس قانون نیشنل ایکشن پلان پر عدم اعتماد کا اعلان کرچکی ہے۔