تازہ ترین خبریں

کراچی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک درجن شرپسند اسلحہ سمیت گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے کارروائی کرکے ایک درجن دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے کارروائی کرکے ایک درجن دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

زمان ٹائون پولیس نے کورنگی میں لوٹ مار کے دوران مقابلے کے بعد زخمی ہو نے والے 2ملزمان فیضان اور راشد کو جناح اسپتال سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق درخشاں پولیس نے بخاری کمرشل پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلیا ہے جبکہ لانڈھی پولیس نے اسٹریٹ کرمنل رفیق کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی ہی کے علاقے شرافی گوٹھ پولیس نے مفرور ڈکیت آصف کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے،سہراب گوٹھ ایوب گوٹھ میں بھی شرپسندوں کے خلاف متعدد کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجےمیں متعدد شرپسندوں کو گرفتار کرکے قانوں نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کئے گئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال پہلے کی نسبت کافی بہتر ہوئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں شرپسندوں کے خلاف مزید جامع آپریشن کی ضرورت ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close