تازہ ترین خبریںپاکستان

وزیراعلیٰ سندھ کی فلائی اوور لیفٹیننٹ یاسر عباس سے منسوب کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 12ہزارروڈ پر فلائی اوورلیفٹیننٹ یاسرعباس سے منسوب کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ لیفٹیننٹ یاسرعباس شہیدکی والدہ نےملک کیلئے بیٹا قربان کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیربلدیات کو 12ہزارروڈ پر فلائی اوورلیفٹیننٹ یاسرعباس سے منسوب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ یاسرعباس مہران بیس حملےمیں شہید ہوئے تھے، لیفٹیننٹ یاسرعباس کی والدہ مجھ سےفوڈفیسٹیول میں ملی تھیں، لیفٹیننٹ یاسرعباس شہید کی والدہ نے ملک کیلئے بیٹا قربان کیا۔

 

یاد رہے کہ 22 مئی 2011 کو کراچی میں پاک بحریہ کے بیس پی این ایس مہران پر جدید اسلحہ سے لیس دہشت گردوں نے تین اطرف سے حملہ کردیا تھا۔

 

حملے میں پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ یاسر عباس سمیت 10اہلکارشہید ہوئے جبکہ 4 دہشت گرد ہلاک اور 2فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

دہشت گردوں نے پاک بحریہ کے دو پی تھری سی اورین طیارے تباہ کردیئے تھے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close