تازہ ترین خبریں

افغان پولیس پر طالبان کا حملہ ۶اہلکار ہلاک

مغربی افغانستان کے صوبے فراہ میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرکے ۶ اہلکاروں کو ہلاک کردیاہے۔

شیعہ ان اسلام نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ، مغربی افغانستان کے صوبے فراہ میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز کے چک پوست پر حملہ کرکے ۶ اہلکاروں کو ہلاک کردیاہے۔

افغان ذرائع کے مطابق طالبان کے حملے میں کم ازکم ۶ اہلکار ہلاک اور مزید ۲ لاپتہ ہوچکے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے سید آباد ن امی شہر کے پولیس اسٹیشن پر طالبان نے قبضہ کرکے حکومتی اہلکاروں کو بے دخل کردیا ہے۔

صوبہ فراہ کے پولیس کمانڈر «گلبهارمجاهد» نے طالبان حملے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔

دوسری طرف طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی کا کہنا ہے کہ طالبان نے صوبہ فراہ کے مضافات میں واقع ایک اہم چک پوسٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ فراہ میں طالبان کی کارروائیوں میں تیزی دکھائی دے رہی ہے۔

خیال رہے کہ فراہ صوبے میں طالبان کے حملوں میں ایک ایسے وقت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ افغان حکام نے «شیوان»، «گنج آباد» اور «بالابلوک»  نامی علاقوں سے مکمل طور پر طالبان کے خاتمے کا اعلان کرچکے ہیں۔

کابل حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز طالبان کے خلاف کارروائیوں میں کامیابی حاصل کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ طالبان اس ملک کے مختلف علاقوں پر آئے روز منظم حملے کررہے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close