دنیاپاکستان

بھارتی پائلٹ کو واپس کرنے کیلئے تیار ہیں‘ پاکستان


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہوتی ہے تو ہم اس کیلئے تیار ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات چیت کے لئے تیار ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ بھارت نے جارحیت کی ، ہم نے تو صرف دفاع کیا ہے،کشمیر کے معاملے پر بھی بات چیت کے لئے تیارہیں، بھارت طاقت سے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکا۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہیں، تباہی کےبعد بھی بیٹھ کر مذاکرات کرنے پڑتے ہیں، بھارت کی پالیسی سود مند نہیں رہی ہے۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ محبوبہ مفتی ٹھیک کہتی ہیں، انسان کو گرفتارکرسکتے ہیں، اس کی سوچ کو نہیں ، مہذب دنیامیں واحد راستہ مذاکرات کا ہی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close