تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

محسن نقوی کی عراقی سفیرسے ملاقات، زائرین سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے عراقی سفیر حامد عباس سے ملاقات کی ہے۔

تسکین نیوز کے مطابق، وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے عراقی سفیر حامد عباس سے ملاقات میں پاکستانی زائرین سمیت دونوں ملکوں کے اہم امور پرتبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ سالانہ پاکستان بھرسے ہزاروں عاشقان امام حسین علیہ السلام عراق کا سفرکرتے ہیں۔ عراقی سفیرنے زائرین اور ثقافتی امور میں تعاون کا یقین دلاتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ پرزور دیا۔

محسن نقوی نے ملاقات کے دوران کہا کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، پنجاب نے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے 106 این او سیز دو ہفتے میں جاری ہو جائیں گے۔

اس موقع پر عراقی سفیر حامد عباس نے کہا کہ محسن نقوی مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں، پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close