تازہ ترین خبریںدنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال جاری


مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی اپیل پر وادی بھرمیں آج بھی ہڑتال ہے
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ اسلامی مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی طرف سے بھارتی فوج کے چھاپوں، مزاحمتی ومذہبی لیڈران کی گرفتاریوں اور دفعہ 35 اے کے خلاف ہو رہی مبینہ سازشوں کے خلاف دو روزہ ہڑتال کی کال کے باعث کل کی طرح آج جعمرات کو بھی وادی کے طول وعرض میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔
کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے باعث تمام کاروباری مراکز، دکانیں اور اسکول بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فورسزنے نہتے کشمیری جوانوں پر حملہ کیا تھاجس کے نتیجے میں دو جوان شہید ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ 14 فروری کوسی آرپی ایف کےقافلے خودکش حملے کے بعد بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close