تازہ ترین خبریں

آسیہ مسیح ملتان جیل سے رہا ہونے کے بعد بیرون ملک روانہ

آسیہ مسیح کو ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا اور وہ ہالینڈ روانہ ہو گئیں۔اسلام نیوز نے مقامی ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ ٓسیہ مسیح کو ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا اور وہ ہالینڈ روانہ ہو گئیں۔روبکار ملنے پر آسیہ مسیح کو رہا کیا گیاتو راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس لایا گیا جہاں وہ اپنے خاندان سمیت ہالینڈ کیلیے روانہ ہو گئی ہیں۔آسیہ مسیح اور ان کے خاندان کے علاوہ پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر بھی جہاز میں سوار ہیں۔ اس سے قبل آسیہ مسیح کے وکیل ایڈووکیٹ سیف الملوک نے بی بی سی سے گفتگو میں رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ کو ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا۔دوسری جانب آسیہ مسیح کی رہائی پر تحریک لبیک پاکستان نے رد عمل میں کہا کہ آسیہ کی رہائی حکومتی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، پورے پاکستان کی فضا آسیہ کی رہائی کی خبر سن کر غم و کرب میں مبتلا ہے، معاہدہ کی خلاف ورزی کر کے بدعہدی کی سیاہ تاریخ رقم کی گئی ہے۔دریں اثنا عدالتی فیصلے کیخلاف دوران احتجاج ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون اور مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پابندی کے باوجود قصور داخلے پر مولانا آصف اشرف جلالی سمیت 380 پر مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ ننکانہ صاحب میں پولیس بس جلانے، پولیس چیک پوسٹ توڑنے پر 6 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ان میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ متعدد افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی۔واضح رہے آسیہ بی بی کی سپریم کورٹ نے سزا کالعدم قراردے کر رہا کرنیکا حکم جاری کیا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close