تازہ ترین خبریں
اربعین؛ زائرین کےلئے ضروری ہدایات
تحریر: ڈاکٹرغلام مرتضی جعفری
۔ گھرسے روانگی سے قبل ضروری ہدایات:
امام صادق علیہ السلام فرماتےہیں:
1۔ جب تم کربلا ئے معلی کا قصد کرو تو تین دن روزہ رکھو اور تیسرے دن غسل کرو؛
2۔ سفر سے پہلے صدقہ دیں؛
3۔ تمام رشتہ داروں اور دوست احباب سے معافی طلب کریں۔
۔سفری اخراجات کا تخمینہ لگانا:
1۔ جہاز، ٹرین اور بس کے کرایوں کا تخمینہ؛
2 ۔ ٹیکسی اور لوکل ٹرانسپورٹ کے کرایوں کا تخمینہ ؛
3 ۔ ہوٹل اور مسافرخانے کے کرایوں کا تخمینہ؛
4۔ جس شہر جانا چاہتے ہیں اس کے بارےمیں معلومات۔
ضروری کاغذات:
1۔ شناختی کارڈ؛
2۔ پاسپورٹ؛
3۔ اگرآپ حکومتی اہلکار ہیں تو حکومت سے بیرون ملک سفر کرنے کا اجازت نامہ؛
4- ایران اور عراق کا ویزہ ۔
سفرکے دوران ضروری سامان کا بندوبست کرنا:
1۔مسواک: ٹوتھ پیسٹ، ٹوتھ برش؛
2۔ سفری کمبل یا زخیم چادر؛
3۔ ضروری برتن: جیسے پیالی، تھالی، چمچ، چاقو؛
4۔ ناخن کاٹ، سوئی اور دھاگہ ؛
6۔ ضروری ادویات؛
7۔ موبائل فون، چارجر؛
8۔ موسم کے مطابق موزوں کپڑے؛
9۔ سردیوں میں کوٹ اور جوتے۔
بچے ساتھ ہونے کی صورت میں بچوں کا ضروری کاغذات اور سامان:
1۔ بے فارم؛
2۔ پاسپورٹ؛
3۔ ویزہ؛
4۔ بچوں کی کھانے پینے کی چیزیں جیسے: خشک دودھ اور بسکٹ وغیرہ؛
5۔ حفظان صحت کی اشیاء جیسے ضروری ادویات؛
6۔ کافی مقدار میں پیمپرز؛
7۔ بچوں کے خاص کپڑے؛
8۔ چند عدد کھلونے۔
۔ ایران اور عراق میں داخل ہونے کےبعد ان باتوں کا ضرور خیال رکھیں:
1۔ پاسپورٹ پرپاکستانی، ایرانی اور عراقی امیگریشن کا مہرلگوانا مت بھولئیے؛
2۔ ایرانی اور عراقی سم کارڈ عام لوگوں سے خریدنے کے بجائے، حکومت کی جانب سےقائم شدہ معتبر دفاترسے خریدیں؛
3۔ ایران میں داخل ہونے کے بعد تفتان اور زاہدان میں موجود حسینیہ امام رضاعلیہ السلام میں بالکل مفت قیام کرسکتے ہیں؛ زائرین اپنی تھکن مٹا کر نئی توانائی کے ساتھ مشہد مقدس یا قم المقدسہ کی طرف روانہ ہوسکتے ہیں؛
4۔ ایران اور عراق میں مقیم فارسی اور عربی جاننے والے طلبا اور علما کی رہنمائی حاصل کریں؛
۵۔ کاروان کا کارڈ ساتھ رکھیں۔
سفرکےدوران احتیاطی تدابیر:
1۔ سفر کے دوران اجنبی اشخاص پر اعتماد نہ کریں؛
2۔ کسی بھی اجنبی شخص سے کوئی بھی چیز لیکرمت کھائیں؛
3۔اپنے سامان کی خود حفاظت کریں؛
4۔ سفرپر روانہ ہونےسے پہلے خشک اور جلدی خراب نہ ہونے والی غذا کا بندوبست کریں؛
5۔ راستے کے ہوٹلوں میں خراب اور پرانی غذائیں کھانے سے اجتناب کریں؛
6۔ پرانی اور خراب گاڑیوں میں سفرکرنے سے اجتناب کریں؛
7۔ بس یاٹیکسی میں سوار ہونے سے پہلے گاڑی کا نمبرضرور یاد داشت کریں؛
8۔ بس یا ٹیکسی میں سوار ہونے سے پہلے کرایہ ضرور طے کریں؛
9۔ بس کا ٹکٹ اپنے ساتھ رکھیں؛
10۔ پاسپورٹ اور پیسہ قمیض کے سایٹ والے جیب میں رکھنے کے بجائے اندرونی جیکٹ کے جیب میں رکھیں؛
11۔ پاسپورٹ پلاسٹک کے کاور میں محفوظ کرلیں ؛تاکہ پیسنے کی وجہ سے خراب نہ ہوجائے۔
مشہد مقدس اور قم:
1۔ مشہد مقدس اور قم میں داخل ہونے سے پہلے، ہوٹل یا مسافرخانے کا ریزرویشن کریں؛
2۔ عام گھروں اور بغیربورڈ کے مسافرخانوں میں قیام کرنےسے گریز کریں؛
3۔ ہوٹل یا مسافرخانہ کی ریزرویشن معتبر ویب سائٹس یا ایران میں مقیم کسی جاننے والے فرد کے ذریعے کرائیں؛
4۔ ہوٹل یا مسافرخانے کا کارڈ اپنے ساتھ ضرور رکھیں؛
زیارت کے اداب:
1۔ غسل کرنا؛
2۔ با وضو اور با طہارت ہونا؛
3۔ پاکیزہ اور نیا لباس زیب تن کرنا؛
4۔ معطر ہونا؛ (سوائے زیارت امام حسینؑ کے، جہاں معطر ہونا اور خوشبو لگانا، مستحب نہیں ہے)؛
5۔ بے معنی اور بیہودہ مباحث سے اجتناب کرنا؛
6۔ اذن دخول پڑھنا؛
7۔ حرم کی طرف آہستہ آہستہ قدم بڑھانا؛
8۔ کثرت سے درود شریف کا ورد کرنا؛
9۔ کثرت سے استغفارکرنا؛
10۔ نامحرم کی طرف نگاہ کرنے سے اجتناب کرنا؛
حرم مطہرامام رضا علیہ السلام کی خدمات:
حرم مطہرامام رضاعلیہ السلام کی جانب سے متعدد خدمات فراہم کی جاتی ہیں:
1۔ حرم مطہرکے (رواق) غدیرھال میں اردو زبان زائرین کے لئے مجالس اور محافل کا پروگرام سال بھرجاری رہتا ہے؛
2۔ حرم مطہرمیں بچوں کےلئے تربیتی پروگرام کا سلسلہ سال بھرجاری رہتا ہے؛
3- حرم مطہر میں ماں اور بچوں کےلئے خاص تربیتی پروگرام منعقد ہوتے ہیں؛
4- حرم مطہرمیں گم ہونے والے افراد کے لئے خدمات فراہم کئے جاتے ہیں؛
5- حرم مطہر کے اطراف میں بیت الخلا کی سہولت موجود ہے؛
6- حرم مطہر میں قیمتی اور دیگرعام اشیا امانت رکھنے کے دفاتر موجود ہیں؛
7- معذور افراد کے لئے ولیچئر کا بندوبست؛
8- خواتین کے لئے بڑی چادر امانت لینے کے دفاتر موجود ہیں جہاں سے خواتین حرم مطہرمیں داخل ہونے سے قبل بڑی چادر امانت لے سکتی ہیں؛
9- حرم مطہر میں شکوہ شکایات سننے کے دفاترموجود ہیں، جہاں زائرین اپنی تجاویز اور شکایات درج کرواسکتے ہیں۔
حرم مطہرمیں جاری پروگرامز:
1- روزانہ باجماعت نماز کا انعقاد؛
2۔ رواق غدیرمیں روزانہ اردو زبان میں مجالس اور محافل کا انعقاد؛
3۔ رواق غدیرمیں اردو زبان میں شرعی مسائل کا بیان؛
4۔ حرم مطہرمیں مختلف مناسبتوں پر سیمنار کا انعقاد؛
5۔- مختلف مواقع پر نمائشوں کا انعقاد؛
6۔ – عجائب گھروں، لائبریریوں اور مقدس مقامات کا دورہ؛
7۔ حرم شناسی کے بارے میں کلاسوں کا انعقاد؛
8۔ زیارت کے آداب اور شرعی احکام کے بارےمیں کلاسیں ؛
9۔ عقائد، احکام، شبہات اور دیگر مذہبی مسائل کے بارے میں کلاسیں؛
10۔ – خواتین کے لیے خصوصی تقریبات کا انعقاد؛
11- خواتین کے لیے شرعی احکام کا بیان؛
12- اردو زبان میں روزانہ زیارت اور دعا کا پروگرام؛
13-اشعار، منقبت اور نعت خوانی کے پروگرام؛
14۔ شہادت کے ایام میں عزاداری، سینہ زنی اور ماتم داری؛
15- علمی حلقوں؛ یعنی دانشوروں، سائنسدانوں اور اہل سنت اکابرین اور شخصیات کے لئے خصوصی پروگراموں کا انعقاد؛
16۔ خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ نماز کی درستگی اور قرائت کی اصلاح کا پروگرام۔
حرم مطہر امام رضاعلیہ السلام میں زائرین کے لئے خصوصی خدمات:
1- روزانہ کی بنیاد پر ناشتے کے ٹوکن کی تقسیم؛
2۔ ضریح مقدس کے متبرک پھولوں کی تقسیم؛
3۔ اہم ثقافتی اورمتبرک ہدایا؛
4۔ قرآن پاک اور دیگر مذہبی کتابوں کا ہدیہ؛
5-حرم مطہر میں اردو مترجمین کی 24 گھنٹے موجودگی:
6۔ مختلف سوالوں کا ٹیلفونی اور حضوری جواب؛
7۔نسیم رضوان ایپ کو انسٹال اور فعال کرنے کے بارے میں رہنمائی؛
8۔ بچوں اور نوجوانوں کے لئے خصوصی ہدایا؛
9۔ خاص ایام میں خصوصی تقریبات کا انعقاد.
ان نکات کا خیال رکھنا ضروری ہے:
1۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے قوانین کی پاسداری کریں؛
2۔اسلامی حجاب کی رعایت کریں؛
3۔ ٹی شرٹ اور مختصر لباس کے ساتھ حرم مت جائیں؛
4۔ خواتین بڑی چادر کے بغیرحرم میں مت جائیں؛
5۔ زیادہ نازک اور غیرمناسب لباس سے پرہیز کریں؛
6۔ حرم مطہر میں شور شرابے سے اجتناب کریں؛
7۔حرم مطہرکے احاطے میں سگریٹ نوشی اور نسوار کا استعمال ل نہ کریں؛
8۔ حرم مطہرمیں نظم و ضبط کا خیال رکھیں؛
9۔ صفائی کا خاص خیال رکھیں؛
10۔ بغیرجوتوں کے صحن اور دیگر جگہوں میں مت چلیں؛
11۔ اپنے سامان خاص کرپاسپورٹ، موبائل، زیورات اور پیسوں کا خیال رکھیں؛
12۔ خواتین اپنے پرس کا خاص خیال رکھیں۔
13-کسی بھی قسم کی شکایت یا تجویز کےلئے (رواق) غدیر ھال میں موجود خادمین سے رجوع کریں۔
عراق
۔نجف سے کربلائے معلی کا فاصلہ 80 کلومیٹر ہے؛
۔پیادہ روی کا آغاز 16 صفرسے کیا جائے تو بہتر ہے؛
۔کل ستون کی تعداد:1452 ؛
۔نجف سے کربلا پیادہ روی کا سفر 2 سے5 دن میں طے کیا جاسکتا ہے۔
پیادہ روی اربعین کے اداب
1۔ سفرکے دوران کثرت سے استغفار کرنا؛
2۔ کثرت سے درود شریف کا ورد کرنا؛
3۔ وقت پر نماز باجماعت ادا کرنا؛
4۔ باوقار اور آہستہ آہستہ قدم بڑھانا؛
5۔ نہایت لذیز اور اچھے کھانوں سے پرہیز کرنا؛
6۔اپنے ساتھیوں اور دیگر زائرین کا خیال رکھنا؛
7۔ خادمین او ر انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرنا؛
8۔ پاسپورٹ اور دیگر ضروری سامان کا خاص خیال رکھنا؛
9۔ پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں بغداد میں اپنے سفارت خانے سے رجوع کرنا؛
10۔ عراقی قوانین کی پاسداری کرنا؛
11۔ پیادہ روی کے دوران زیادہ ٹھنڈے پانی اور شربت پینے سے اجتناب کرنا؛
12۔ اپنے ساتھ سامان زیادہ نہ رکھیں؛
13۔ ضروری ادویات ساتھ رکھیں؛
14۔پانی اور شربت پینے کےلئے ایک گلاس یا بوتل ساتھ رکھیں ، تاکہ ڈسپوزل گلاس کا استعمال کم ہوسکے؛
15۔ پیادہ روی کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھیں؛
16۔ اپنے ملک کا پرچم ساتھ رکھیں؛
17۔ بھکاریوں پرنظررکھیں ، کسی کو بھیک مانگتے ہوئے دیکھیں تو انتظامیہ کو اطلاع دیں۔
عراق میں اہم ٹیلیفون نمبرز:
ایمبولینس: 104
افراد گم ہونے کی صورت میں: 07801300561
شرعی احکام: 07814651353