تازہ ترین خبریں

ٹریول ایجنٹ کا فراڈ درجنوں زائرین بغداد ائرپورٹ پر سرگرداں، حکومت پاکستان سے فوری مدد کی اپیل

ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد ایئرپورٹ پر100 سےزائد پاکستانی زائرین 3 دن سےمحصورہیں اور حکومت سے پاکستان سے فوری مدد کی اپیل ہےاسلام نیوز کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر 3 دن سے پھنسے پاکستانی زائرین نے حکومت سے وطن واپسی میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ 100 زائد پاکستانی زائرین منگل سے بغداد ایئرپورٹ پر محصور ہیں، جنہیں غیر ملکی پرواز ای کے 944 کے ذریعے براستہ دبئی لاہور آنا تھا، تاہم سالار قافلہ پرواز کی روانگی سے قبل پاسپورٹس سمیت اچانک غائب ہوگیا اور روانگی کے 3 گھنٹے بعد مسافروں کو پاسپورٹ واپس ملے۔زائرین کا موقف ہے کہ کاروان شاہ خراسان کے ٹریول ایجنٹ کی جانب سے بروقت ٹکٹ اور پاسپورٹ نہ دینے کے سبب وہ مشکل میں ہیں اور سخت سردی میں بچے، بوڑھے اور خواتین فرش پر سونے پر مجبور ہیں جبکہ کئی افراد بیمار بھی ہوگئے ہیں۔زائرین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کھانے پینے اور واپسی کے ٹکٹ کے لیے رقم نہیں ہے، لہذا حکومت وطن واپسی میں ان کی مدد کرے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close