تازہ ترین خبریں

ایرانی سفیرکی قومی اسمبلی کے اسپیکراسد قیصرسے ملاقات، پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مھدی ہنردوست نے قومی اسمبلی کے اسپیکراسد قیصرسے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں تعینات اسلامی جمہوریہ  ایران کے سفیرمہدی ہنردوست کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاہے اسد قیصر نے کہا کہ پاک ایران تعلقات علاقائی استحکام اور امن و سلامتی کے لئے ناگزیر ہیں.

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور موجودہ حکومت دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم بنانے کی خواہشمند ہے.

انہوں نے باہمی مفاد کے لئے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا.

ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کو اپنا شراکت دار تصور کرتا ہے.

مہدی ہنردوست نے مزید کہا کہ ایرنی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات مستحکم بنانے میں دلچسپی رکھتی ہے.

انہوں نے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو سراہا.

ایرانی سفیر نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو تہران میں دوسری اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کی بھی دعوت دی.

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close