فارسی مقالاتگلگت بلتستان

بارسلونا میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لئے پرتعیش عشائیے کا اہتمام

وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان  کی بارسلونا میں آمد پر معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ایازعباسی کی جانب سے پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیاگیا۔

مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان کی اسپین آمد پر بارسلونا میں معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ایاز عباسی نے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔

پرتکلف عشائیے میں پاکستانی کمیونٹی کی نامور شخصیات بھی مدعو تھیں۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پاکستانی کیمونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملکی حالات سے انہیں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ان کے دور میں تیزی سے تعمیراتی کام ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں تعلیم اور صحت کے امور پر خاص طور پر توجہ دیکر نوجوانوں کو آگے لایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان عظیم پاکستانیوں کا خطہ ہے جس کی تاریخی اور تمدنی زندگی نے  بین الاقوامی شہرت حاصل کی ہے۔

حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت پھر سے فروغ پاچکی ہے جس کے لئے انفراسٹرکچر بہت بہتر بنایا جاچکا ہے۔ غیر ملکی سیاحوں کے لئے بہت سی ترغیبات یہاں موجود ہیں لہذا پاکستانی کمیونٹی کو چاہئے کہ وہ سپین میں گلگت بلتستان کے حوالےسے شعور پیدا کرے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close