تازہ ترین خبریںپاکستانگلگت بلتستان

گلگت بلتستان گندم کی قیمت میں اضافہ/ عوام سراپا احتجاج

گلگت بلتستان کے مرکزی شہروں سمیت مختلف علاقوں میں گندم کی قیمت میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ گلگت بلتستان کے شہریوں نے حکومتی پالیسی کو یکسرمسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرگندم کی قمیت میں اضافہ کرنا ہے تو باقی صوبوں کی طرح برابر کے حقوق دو۔

تفصیلات کے مطابق عوام کے ساتھ ساتھ وکلا نے بھی پورے خطے میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین نے بھی حکومتی اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے فیصلے ناقابل قبول ہونے کے ساتھ ساتھ خطے اور ملک کے نقصان میں ہیں۔ اس فیصلے سے گلگت بلتستان کے شہریوں میں مایوسی پھیلی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نےگندم کی قیمت 20 روپے فی کلو سے بڑھا کر 52 روپے فی کلو کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں گندم کی کاشت نہ ہونے کے برابر، گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کو پنجاب سے گندم سپلائی کی جاتی ہے۔

گھانچے کے ضلعی ہیڈکوارٹر خپلو کے مرکزی بازار میں مقامی افراد کی بڑی تعداد جمع ہوئی، جس نے نماز جمعہ کے بعد ایک احتجاج کیا اور حکومت کے فیصلے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کردیں۔

اسی طرح گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان کے انتخابی حلقے دیامر ضلع کے گاؤں جگلوٹ میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا اور عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکامی اور ان کی مشکلات میں اضافے پر حکومت پر تنقید کی۔

روزنامہ ڈان کے مطابق۔ 27  مارچ 2023 کو وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان انتظامیہ سے کہا تھا کہ شہریوں کے لیے سبسڈی والی گندم کی قیمت کو مرحلہ وار، ٹارگٹڈ انداز میں معقول سطح پر لایا جائے اور فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اشرافیہ سے مارکیٹ ریٹ وصول کیے جائیں۔

گلگت بلتستان کو سبسڈی والے نرخوں پر گندم کی فراہمی 1970 کی دہائی سے جاری ہے، اس کی ضرورت اس علاقے میں گندم کے آٹے کی بے تحاشا قیمتوں کی وجہ سے پڑی کیونکہ اس علاقے میں گندم کی کاشت بہت کم ہوتی ہے اور ترقی پذیر انفرااسٹرکچر کی وجہ سے نقل و حمل پر خطیر رقم خرچ ہوجاتی ہے۔

تاہم گلگت بلتستان کی سبسڈی والی گندم اور ملک کے باقی حصوں میں فروخت ہونے والی غیر سبسڈی والی گندم کی قیمتوں میں فرق وقت کے ساتھ ساتھ کافی بڑھ گیا ہے کیونکہ گلگت بلتستان میں آٹے کی فروخت کی قیمت میں کافی عرصے سے اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close