تازہ ترین خبریں

آیت اللہ الراضی کی سعودی جیل میں طبیعت غیر، ڈاکٹروں کی فراہمی سے کیا انکار

آیۃ اللہ حسین راضی کے بھائی نے العہد نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں ان کے بھائی کی طبیعت ناساز ہو گئی تھی تاہم سعودی حکام نے ڈاکٹروں کو ان تک رسائی دینے سے انکا کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو جیل میں رسائی نہ دینے کے سبب آیۃ اللہ حسین الراضی کی حالت انتہائی غیر ہو گئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

سعودی پولیس نے اکیس مارچ کو مشرقی شہر عمران کی مسجد رسولۖ کے شیعہ خطیب آیۃ اللہ حسین الراضی کو لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ کی حمایت میں بیان دینے پر گرفتار کر لیا تھا۔

خطے میں اپنی تباہ کن پالیسیوں کی ناکامی کے بعد سعودی حکام نے اسرائیل کے خلاف جہاد میں مصروف عوامی تحریک حزب اللہ کے خلاف اپنے مخاصمانہ اقدامات میں اضافہ کر دیا۔

سعودی عرب نے حزب اللہ کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ حزب اللہ کی حمایت سے گریز کریں بصورت دیگر انہیں سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close