تازہ ترین خبریںپاکستان

فیصل رضا عابدی توہین عدالت کیس، سماعت 10 اکتوبر کیلئے مقرر

 

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

واضح رہے کہ 17 اپریل کو سپریم کورٹ نے فیصل رضا عابدی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگروم میں مبینہ طور پر عدلیہ مخالف بیان دینے پر ازخود نوٹس لے لیا تھا۔

خیال رہے کہ فیصل رضا عابدی نے استدعا کی تھی کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے جج میرے خلاف مقدمے کی سماعت نہ کریں۔

چیف جسٹس نے فیصل رضا عابدی کی استدعا پر از خود نوٹس کی سماعت کے لیے جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا جو 10 اکتوبر سے باقاعدہ سماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ 18 اپریل کو عدلیہ مخالف تقریر کی سماعت پر سپریم کورٹ میں فیصل رضا عابدی کے پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس نے فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ پیمرا کی جانب سے 13 اپریل 2018 کو اس معاملے پر نجی چینل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 دن میں جواب جمع کرانے اور کارروائی کے دوران اپنے موقف دینے کی ہدایت کی تھی۔

اعلامیے کے مطابق کارروائی کے دوران چینل کا موقف سننے کے بعد پیمرا نے مذکورہ پروگرام پر 3 ماہ تک پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

چینل انتظامیہ کو واضح کیا گیا تھا کہ حکم نامے کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق چینل کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

پیمرا نے چینل کو پرائم ٹائم ٹرانسمیشن کے دوران معذرت جاری کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close