تازہ ترین خبریںدنیا

غزہ: واپسی مارچ؛ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید ۳۷۶ زخمی

 

غزہ کی سرحد پر ہونے والی تازہ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی فائرنگ سے 12 سالہ فارس حفیظ اور 24 محمود اکرم موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فورسز کی شیلنگ سے 376 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

اشرف القدرہ نے بتایا کہ جمعہ کی شب فلسطینی مظاہرین نے احتجاجاً ٹائر جلائے اور اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا لیکن اسرائیلی فوجیوں نے جواب میں نہتے فلسطینیوں پر آنسو گیس اور گولیاں برسا دیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آنسو گیس سے متاثرہ 192 مظاہرین کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسیطنی ایمبولینس پر براہ راست آنسو گیس سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب جبالیا پناہ گزین کیمپ میں مقامی صحافی محمد ہزمین کے سر پر آنسو گیس شیل لگا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی قبضے کے خلاف 30 مارچ سے شروع ہونے والے مظاہروں میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے تقریباً 200 فلسطینی جاں بحق اور 21 ہزار 600 مظاہرین زخمی ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے سرحد کو بند کرکے غزہ کو دنیا سے منقطع کر رکھا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقے میں رہائش پذیر 20 لاکھ افراد کو سزا دی جارہی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close