تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کردئیے ہیں، ملیحہ لودھی

 

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کامیابی کے ساتھ اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کردئیے ہیں تاہم اب اصل خطرہ سرحد پار سے ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چھٹی لیگل کمیٹی میں دہشت گردی سے متعلق مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا پاکستان اپنی مغربی سرحد پر جامع سرحدی نظام پر عملدرآمد کے ذریعے سرحد پار سے دہشت گردی کے چیلنج  سے نمٹ رہا ہے۔

سرحدی انتظام کی وضاحت کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ اس سے سرحد پار سے عسکریت پسندوں کی آمد، ہتھیاروں اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

پاکستان کی مندوب نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے مذموم عزائم سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کا عزم کبھی متزلزل نہیں ہوا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان میںٹھوس اقدامات کے بعد آج جو استحکام  ہے وہ دہشت گردی کے خلاف جامع لائحہ عمل کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close