تازہ ترین خبریں

شمالی افغانستان کے ۷ اہم چک پوسٹوں پر طالبان کا قبضہ

افغان حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ تخار کے شہر «خواجه غار»  کے ۷ اہم چک پوسٹوں پر طالبان نے قبضہ کرکے حکومتی فورسز کو بے دخل کردیاہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ تخار کے پولیس کمانڈر «خلیل اسیر» کا کہنا ہے کہ طالبان کے مسلح افراد نے خواجہ غار نامی شہری کے ۷ اہم چک پوسٹوں پر قبضہ کرکے سیکیورٹی فورسز سے ان کا اسلحہ بھی چھین لیا ہے۔

«خلیل اسیر» نے مزید کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

آریانا نیوز کے مطابق طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان ”زرد کمر” نامی علاقے میں اب بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

دوسری طرف طالبان کا کہنا ہے کہ ان کے مسلح افراد نے صوبہ تخار کے ۱۷ اہم چک پوسٹوں پر قبضہ کرکے حکومتی اہلکاروں کا مکمل طور پر بے دخل کردیا ہے۔

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ تخار کے «کیلدش» اور «ینگی قلعه» میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائی میں ۴ پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close