تازہ ترین خبریں

قرآن کریم میں ائمہ (ع) کے نام ( حصّہ پنجم )

یہ نکتہ بھی قابل اہمیت ہے کہ امامت اور ولایت کے مسئلہ میں خداوند عالم نے کلی مطالب (۲۲) بیان کرنے کے علاوہ امامت کے وجود کی ضرورت کو بیان کرتے ہوئے اس کی جزئیات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے مثلا اس آیت ”لا ینال عہدی الظالمین“ (۲۳)(میرا عہد و پیمان ظالمین تک نہیں پہنچ سکتا) میں کہا ہے کہ امام ظالم نہ ہو ،یا دوسری آیت میں ان کے مصداق کو صفات کے ساتھ مشخص کیا ہے : ”إِنَّما وَلِیُّکُمُ اللَّہُ وَ رَسُولُہُ وَ الَّذینَ آمَنُوا الَّذینَ یُقیمُونَ الصَّلاةَ وَ یُوْتُونَ الزَّکاةَ وَ ہُمْ راکِعُون“ ۔ ایمان والو بس تمہارا ولی اللہ ہے اور اس کا رسول اور وہ صاحبانِ ایمان جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالت رکوع میں زکوِٰ دیتے ہیں(۲۴) ۔ اس آیت میں خاص طور سے حضرت علی (علیہ السلام) کو جو کہ رسول اللہ (ص) کے زمانہ میں موجود تھے ، مشخص کیا ہے اور ہم جو کہ اس زمانہ میں نہیں تھے اس مصداق کو حدیث اور تاریخ کی کتابوں سے حاصل کرتے ہیں ۔
گذشتہ آیات اور دوسری ان آیات کے ذریعہ جو اہل بیت (علیہم السلام) کی شان میں نازل ہوئی ہیں ، یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ ائمہ ھدی (ع) خصوصا امیرالمومنین علی (علیہ السلام) اور ان کے خاندان کے متعلق قرآن کریم کا طریقہ یہ رہا ہے کہ ان کی ممتاز شخصیت اور ان کے برجستہ صفات کو بیان کرے جیسے : ”وَ یُطْعِمُونَ الطَّعامَ عَلی حُبِّہِ مِسْکیناً وَ یَتیماً وَ اٴَسیراً “ (۲۵) ۔ یہ اس کی محبت میں مسکینً یتیم اور اسیر کو کھانا کھلاتے ہیں۔ اسی طرح آیت تطہیر اور آیہ ولایت میں آپ کے صفات و خوصیات کو بیان کیا ہے پہلی آیت میں آپ کے ایثار و سخاوت اور دوسری آیت میں آپ کو ہر طرح کی برائی اور عیب و گناہ سے پاک اورتیسری آیت میں دو بڑی عبادتوں کو آپ کے اخلاص اور خدا کی دوستی کے ساتھ بیان کیا ہے ۔
اس طریقہ کی متعدد حکمتیں ہیں ، شخصیت کا تعارف نمونہ عمل کا تعارف ہے جس کے نتیجہ میں معاشرہ کو تعقل ،غور وفکر ، ملاک و معیار، فضائل اورواقعی امتیازات کی طرف لے جاتا ہے (۲۶) ۔اور شخصیت کا تعارف معقول بات کو قبول کرنے کا راستہ بن جاتا ہے جبکہ شخص کا تعارف کچھ جگہوں پر دفاع کرنے کا سبب بنتا ہے .
یہ طریقہ خاص طور سے اس وقت جب شخص کے خلاف کچھ وجوہات کی بناء پر غلط پروپگینڈہ ہو یا معاشرہ کسی بھی دلیل کی بناء پر اس کو قبول کرنے کو تیار نہ ہو تو یہ بہترین طریقہ ہے اور یہ مسئلہ امیرالمومنین (علیہ السلام) اور اہل بیت (علیہم السلام) کے متعلق موجود ہے ۔ ( جاری ہے )

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close