تازہ ترین خبریں

صہیونی رہائش علاقوں پر میزائل حملے/غزہ کی پٹی پر شدید بمباری

فلسطینی مزاحمتی تحریک نے غزہ کی پٹی کے مضافاتی علاقوں میں موجود صہیونی رہائشی علاقوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک نے غزہ کی پٹی کے مضافاتی علاقوں میں موجود صہیونی رہائشی علاقوں پر میزائل حملے کئے ہیں جبکہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی ہے۔

اسرائیلی جنگی جہازوں نے غزہ کے الزیتون اور الشجاعیه نامی علاقوں پر ۱۰ بم گرائے جس سے پورا علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا۔

دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی تحریک کے جہادی یونٹ کے نامعلوم افراد نے صہیونی رہائشی علاقوں پر متعدد میزائل داغے ہیں جس سے صہیونیوں کی نیندیں اڑ گئیں ہیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی میزائل حملوں کے جواب میں غزہ کی پٹی پر شدید گولہ باری کی گئی اور فلسطینیوں کی جانب سے فائر کئے جانے والے تمام میزائل فضا میں ہی ناکارہ بنادیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صہیونی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔

حالیہ دنوں میں غزہ اور مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقے پر کشیدگی میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔ غزہ کے عوام یوم الارض یعنی تیس مارچ سے پرامن احتجاجی مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ان فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ جارحیت میں درجنوں فلسطینی شہید اور ہزاروں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close