تازہ ترین خبریں

ترکی؛ ہنگامی حالت میں ایک بار پھر تین ماہ کی توسیع

ترک حکومت نے ایک بار پھر ہنگامی حالت میں مزید تین ماہ کی توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترک ذرائع ابلاغ کے حوالےسے بتایا ہے کہ ترک حکام  نے ملک کی ہنگامی حالت میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔

ترک وزارت خارجہ کے ترجمان بکر بوزداغ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی اور بدامنی کے پیش نظر ہنگامی حالت میں مزید تین ماہ کی توسیع کی جارہی ہے۔

 واضح رہے کہ ترک حکومت نے گزشتہ سال 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے تناظر میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔

 خیال رہے کہ ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ سے ترک حکام کو اختیار ملتا ہے کہ وہ پارلیمان کی منظوری کے بغیر کسی بھی قسم کی کارروائی کرسکیں۔

ترک حکومت نے کئی مرتبہ ہنگامی حالت میں توسیع کی ہے

ترک حکام کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے سے ترکی میں دہشت گرد کارروائیاں کافی حد تک کم ہوگئی ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close