تازہ ترین خبریںدنیا

یمن میں سعودی جارحیت سے15 ہزار شہید اور۳۰لاکھ بے گھرہونے کا انکشاف


یمن میں قومی نجات نامی ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کے باعث ۱۵ہزار نہتے یمنی شہید اور ۳۰ لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یمن میں قومی نجات نامی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ۲۰ مارچ ۲۰۱۵ کو شروع ہونے والے سعودی حملوں میں اب تک ۱۵ہزار نہتے یمنی شہید اور ۳۰ لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔

ضیف الله الشامی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں  2015 سے 2018 کےآخر تک سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں ۱۵ہزار359 بے گناہ شہری شہید اور 24 ہزار121 زخمی ہوگئے ہیں۔

الشامی نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے تین سالہ محاصرہ، اقتصادی پابندی اور صنعا ائرپورٹ کی بندش کی وجہ سے 17ہزار600 بیمار علاج معالجہ نہ ہونے سے جان کی بازی ہار گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تقریبا22 میلین یمنی بین الاقوامی امداد کے منتظرہیں۔

انہوں نے مزید کہا یمن میں جاری جنگ اور اقتصادی پابندیوں کی وجہ سےتقریبا 30لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور ان میں سے ۷۰ ہزار افراد ملک چھوڑ کردوسرے ممالک میں پناہ لی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close