تازہ ترین خبریں

افغان فوج کی بکتربند گاڑیوں پر داعش کے جھنڈے عوام سخت پریشان

افغان نوجوانوں نے سماجی وب سائٹوں پر کچھ ایسی تصاویر شئر کی ہیں کہ جس میں افغان فوج کے بکتربند گاڑیوں پر داعش کے جھنڈے صاف دکھائی دیتے ہیں۔

”اطلاعات روز” کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغان نوجوانوں نے سماجی وب سائٹوں پر کچھ ایسی تصاویر شئر کی ہیں کہ جس میں افغان فوج کے بکتربند گاڑیوں پر داعش کے جھنڈے صاف دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے عوام مایوسی کا شکار ہوئے ہیں۔

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوج کی کسی گاڑی پر داعش نے قبضہ نہیں کیا ہے۔

وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے داعش کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کیا جس کی خوشی میں اپنی گاڑیوں پر داعش کے جھنڈے لہرائے۔

واضح رہے کہ افغان عوام نے وزارت دفاع کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس قسم کی حرکتوں سے داعش کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان «دولت وزیری» کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کو افغان فورسز نے صوبہ ننگرہار اچین، خوگیانی اور بٹی کوٹ میں داعش کے خلاف کارروائی کرکے متعدد خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

انہوں نے کہا: افغان سیکیورٹی فورسز داعش کے خلاف جامع آپریشن کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ افغان پارلیمنٹ کے بعض نمائندوں نے اس ملک کے کچھ سیاست دانوں پر داعش کی حمایت کرنے کا الزام عائدکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کچھ عناصر ایسے ہیں جو داعش کی مدد کررہے ہیں۔

افغان پارلیمنٹ میں صوبہ قندھار کے نمائندے لالی حمیدزی نے افغان سلامتی کونسل کے سربراہ ”معصوم استانکزی” پر داعش کی سرپرستی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا: افغانستان میں داعش کے پھیلاو میں معصوم استانکزی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

دوسری طرف افغان پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر اور صوبہ ننگرہار کے نمائندے«عبدالظاهر قدیر» کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کچھ ایسے شواہد موجود ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ افغان قومی سلامتی کونسل اور بعض حکومتی ادارے دہشت گرد تنظیم داعش کی حمایت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا: افغان حکومت صوبہ ننگرہار میں داعش کی حمایت کررہی ہے کیونکہ سیکیورٹی فورسز داعش کے جہاد کرنے کے بجائے ان کی مدد کررہے ہیں۔

انہوں نے افغان سیکیورٹی فورسز پر الزام لگایا کہ وہ داعش کے خلاف لڑنے والے افغان عوام اور رضاکار فورسز کی حوصلہ شکنی کررہے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close