تازہ ترین خبریں

جنوبی افغانستان میں طالبان کا سیکیورٹی فورسز پرحملہ ۹جان بحق ۲۰ زخمی

جنوبی افغانستان میں طالبان کا سیکیورٹی فورسز پرحملہ ۹جان بحق ۲۰ زخمی

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے جنوبی افغانستان کے صوبے ارزگان میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرکے ۲۹ اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیاہے۔

رپورٹ کے مطابق، افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے جنوبی افغانستان کے صوبے ارزگان کے مزکزی پولیس چوکی پر حملہ کرکے ۲۹ اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیاہے۔

دوسری طرف افغان فوج نے ارزگان صوبے کے مختلف علاقوں پر راکٹ فائر کئے ہیں جن میں سے ایک راکٹ غلطی سے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پرلگا ہے۔

افغان سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ فوج کے راکٹ حملے میں کم ازکم ۴ افغان پولیس ہلاک اور ۱۰ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان سیکیورٹی اہلکار کے مطابق طالبان کے حملے میں کم ازکم ۵ اہلکار ہلاک اور ۱۰ زخمی ہوگئے ہیں۔

طالبان کے ترجمان کا کہناہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے لندی کوسہ نامی علاقے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تاہم طالبان کی جوابی کارروائی میں ۲۵ اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی فوج افغان سیکیورٹی فورسز کو دفاعی حالت سے نکال کرجارحانہ انداز میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں دنیا کی نام نہاد طاقتوں کے ہوتے ہوئے اس ملک کے نصف حصے پر طالبان کا قبضہ ہے اور آئے روز کہیں نہ کہیں کوئی حادثہ پیش آتا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close