تازہ ترین خبریں

کربلا میں دھشتگردانہ حملہ، ۱۸ افراد شہید + تصویریں

کربلا میں خود کش حملوں کے دوران ۴۳ افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔
کربلا کی گورنری کونسل کے رکن نے عین تمر علاقے میں پانچ خود کش حملہ آوروں کے گھس جانے کی خبر دی جن میں سے دو خود کش حملہ آوروں نے دھشتگردانہ کاروائی کی ہے۔
محفوظ التمیمی نے کہا: دھماکہ خیز مواد والی جیکٹ پہنے پانچ افراد نے گذشتہ شب شادی کے ایک پروگرام میں حملہ کیا جن میں سے دو افراد نے خود کو اڑا دیا جبکہ تین کو گرفتار کر لیا گیا۔
کربلا کے محکمہ صحت کے مطابق شہید ہونے والوں میں پانچ افراد ایک ہی گھر کے تھے۔
واضح رہے کہ عین تمر کا علاقہ کربلا کے مغربی جانب ۵۰ کلو میٹر کے فاصلے پر صوبہ الانبار کی سرحد پر واقع ہے جو دھشتگردوں کا اصلی مرکز ہے۔
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور صوبہ الانبار سے ہی داخل ہوئے تھے۔
دھشتگرد ٹولے داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close