تازہ ترین خبریں

عراق کے بارے میں پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی ، سعودی سفیر سفارتی اصولوں سے ناواقف

بغداد میں متعیّن سعودی سفیر ثامر السبحان نے واضح کیا ہے عراق کے بارے میں سعودی عرب کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ثامر السبحان نے عراق کی جانب سے سعودی عرب کو سفیر تبدیل کرنے کے مطالبے کے بعد رد عمل کے طور پر یہ بیان دیا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی سفیر عراق میں شیعہ سنی فسادات کو کرانا چاہتے ہیں، واپس بلایا جائے: عراق

سعودی سفیر نے کہا کہ عراق کے بارے میں سعودی پالیسیاں ناقابل تبدیل رہیں گی اور ان کا افراد سے تعلق نہیں ہے، عراقی دبائو اور مخصوص ایجنڈے کو بھگت رہے ہیں جو ملک پر اپنی پالیسیاں مسلط کررہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ دبائو فوجی مشیروں کے ذریعے عراقیوں پر دوسرے ممالک کی جانب سے مسلط کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ عراق کے کچھ سیاست دان سعودی سفیر کے ایران مخالف بیانات کے ردعمل میں انھیں ملک سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close