تازہ ترین خبریں

کراچی میں گرین لائن منصوبے کا سنگِ بنیاد

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبہ کراچی کے لیے ناگزیر ہوگیا تھا
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کے سب سے بڑے اور گنجان آباد شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کے لیےگرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کا سنگِ بنیاد رکھا ہے۔
وزیراعظم جمعے کو کراچی پہنچے جہاں انھوں نے ایک تقریب کے دوران منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ لاہور اور اسلام آباد کی میٹرو بس سروس سے بھی زیادہ خوبصورت ہوگا۔
تقریب میں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی موجود تھے۔
18 کلو میٹر طویل اس منصوبے پر 16 ارب روپے سے زیادہ رقم خرچ ہوگی۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبہ کراچی کے لیے ناگزیر ہوگیا تھا اور اس منصوبے سے شہریوں کو بہت آسانی ہوگی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ’جب تک شہر کا امن اور روشنیاں بحال نہیں ہوجاتیں کراچی آپریشن جاری رہے گا۔ یہ اپنے منطقی انجام کو پہنچنے تک جاری رہے گا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ لا اینڈ آرڈ کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور آنے والے وقت میں ہم صرف ترقیاتی منصوبوں کی بات کیا کریں گے۔‘
وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ کراچی کے لیے بہت اہم ہے جو کراچی کے عوام کے لیے وزیراعظم کی جانب سے ایک تحفہ ہے۔
تاہم وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم نواز شریف کے سامنے اور بھی مطالبات رکھے جن میں پانی کی کمی دور کرنا اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ شامل ہے۔
گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے رینجرز نے کلیدی کردار ادا کیا اور آپریشن کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close