تازہ ترین خبریں

ایرانی عوام کا ہر ووٹ ایران کی تقدیر میں اہم اور موثر ہے: آیت اللہ رفسنجانی

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے مجلس شورائے اسلامی اور مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات میں ایرانی عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت کو علاقائی اور عالمی سطح پر ایران کی ساکھ کو بڑھانے کے مترادف قرار دیا ہے۔

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے آج ووٹنگ شروع ہونے کے بعد حسینیہ جماران تہران میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور اس کے بعد کہا کہ انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت ایران کی ساکھ اور سیکورٹی کو بڑھانے کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپنے پسندیدہ امیدوار کو دیا گیا ایرانی عوام کا ہر ووٹ ایران کی تقدیر میں اہم اور موثر ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی آج اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا کہ ایرانیوں کے لیے مسرت کا باعث ہے کہ وہ اپنی سرنوشت اور تقدیر کے بارے میں حساس ہیں اور انتخابات میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں اور اس شرکت سے مسائل کو حل کرنے میں ایران کی قدرت و طاقت میں اضافہ ہو گا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close