ایران

ایران؛ سیکیورٹی فورسزکے قاتل کو سرعام پھانسی دی گئی

ایران کے دوسرے بڑے شہرمشہدمقدس میں دوسیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کرنے والے شخص کو سرعام پھانسی دی گئی۔

تسکین نیوز: مجید رضا رہنورد نے سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکاروں کو قتل کیا تھا، قاتل کو آج صبح مشہد میں سرعام پهانسی پر لٹکایا گیا۔

سزائے موت پانے والے مجید رضا رہنور کو 23 دن قبل ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ مجیدرضا رہنورد نے مشہد مقدس کے حرارعاملی گلی میں سیکورٹی فورسز پر چاقو سے حملہ کیا اور حسین زینال زادہ کو سر، گردن اور جسم پر لگاتار کئی وار کر کے شہید کر دیا اور پھر دانیال رضا زادہ کو گردن پر چاقو سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھا؛ وہ بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

ایران میں عام شہریوں پرحملہ کرنے، خوف ہراس پھیلانے کے جرم میں گرفتار محسن شکاری کو جمعرات کو سزائے موت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ایران میں امریکا اوربعض اسلام دشمن ممالک کی حمایت سے مختلف افراد نے مظاہروں کے نام پرعام شہریوں کا قتل اور عمومی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔ جس کے بعد سیکیورٹی فورسزنے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے، جن میں سے دوکو اب تک پھانسی دی گئی ہے۔


Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close