اسلامی بیداریتازہ ترین خبریں

نیوزی لینڈ کے شہراکلئنڈ میں ایام فاطمیہ کی مجالس

نیوزی لینڈ کے شہراکلئنڈ میں ایام فاطمیہ کی مجالس

پاکستان کی طرح نیوزی لینڈ کے شہراکلئنڈ میں بھی جگرگوشہ رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے مجالس خمسہ کا انعقاد کیا گیا۔

اسلام نیوز: نیوزی لینڈ کے شہراکلئنڈ میں ایام فاطمیہ کی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اشفاق وحیدی کا کہناتھا کہ دختر رسول اللہ ص نے عالم اسلام کی خواتین کو زندگی گزارنے  کا سلیقہ بتا کر ایک مثال قائم کی۔

حضرت محمد ص نے سیدہ فاطمہ ع کی فضیلت اور مقام  کو فرماتے ہوئے فرمایا: سیدہ میرے جگر کا ٹکڑھ ہے

اشفاق وحیدی نے سیدہ کونین کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ بی بی دوعالم کے بتائے ہوئے سنہری اصول قیامت تک خواتین کے لیے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے دنیا بھرمیں آزادی کے نام پرخواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا:استعماری طاقتیں آزادی کے نام پر خواتین کو اپنے حقوق سے دور کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا: سیدہ فاطمہ الزہراء س نےرسالت اور امامت کے تحفظ کے لیے جدوجہد کیں اور مصائب و آلام کو برداشت کر کے حق کی تبلیغ کرتی رہیں۔

آج بیٹی، ماں، بہن اور بیوی معاشرے میں پریشان نظر آتی ہیں جس کی بڑی وجہ سیدہ کی سیرت اور کردار سے دوری کا نتیجہ ہے، معاشرے میں علوم فاطمی کو  اجاگر کرکے ان تمام پریشانیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

اشفاق وحیدی نے کہا کہ معصومین علیہم السلام کے تحفظ کے لیے دختر رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کردار نمایا تاریخ اسلام میں نظر آتا ہے۔

خداوند متعال نے اپنے ذکر کو بی بی کے نام منسوب کر کے جسے تسبیع بی بی بتا دیا کہ جس نے سیدہ کو ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا اور جس نے مجہے ناراض کیا اس پر عذاب الہی ہو گا۔

تمام طبقات کی خواتین کے لیے سیدہ کا کردار مشعل راہ ہے؛ کیونکہ بی بی سیدہ نساء العالمین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر سیرت بی بی کو دینا کی خواتین میں متعارف کرانا چائیے تاکہ معاشرے کی بہترین ماں، بیٹی، بہن اور بیوی بن سکے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close