تازہ ترین خبریںدنیا

امریکی فوج عراق میں داعش کے خاتمے میں رکاوٹ ہے، حشد الشعبی

عراق کے حشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اس ملک میں داعش کی باقیات سے نمٹنے کے عمل میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

تسکین نیوز: عراقی رضاکار فورس حشد شعبی کے کمانڈر «قاسم الکریطی» نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج عراق میں داعش کی باقیات کے خلاف کارروائیوں کے عمل میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امریکی افواج نے عراقی فوجیوں کو صوبہ صلاح الدین کے علاقے “عنکوص” میں داخل ہونے سے روک دیا۔

الکریطی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ  اگر امریکی افواج کو عراق سے نکال دیا جائے تو داعش کا کوئی سراغ نہیں ملے گا اور وہ چند دنوں میں ختم ہو جائے گی۔

حشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ رضاکار فورسز کے کمانڈروں نے دشمن کے خلاف جنگ کے لیے مناسب منصوبہ تیار کرکے حالات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی صوبوں میں بہت سی اجتماعی قبریں ان لوگوں کی ہیں جنہوں نے داعش کی مخالفت کی تھی۔ کچھ سیاست دان کچھ خطوں میں استحکام قائم نہیں کرنا چاہتے۔

یاد رہے کہ عراقی پارلیمنٹ اس سے قبل ایک قرارداد جاری کر چکی ہے جس میں ملک کی سرزمین سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ عراقی عوام نے مختلف مواقع پر امریکی قبضے کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے اور کسی بھی بہانے سے عراق میں رہنے کے لیے واشنگٹن کی کوششوں کو مسترد اور مذمت کی ہے۔

سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ عراق سے غیر ملکی فوجی دستوں کے انخلاء اور خاص طور پر امریکی فوجی دستوں کے انخلاء کا مسئلہ واشنگٹن میں تشویش اورعدم اطمینان کا باعث بنا ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا کہ امریکی حکام عراق میں رضارفورس کی بڑھتی ہوئی طاقت سے سخت خائف ہیں۔

سیاسی ماہرین کے مطابق امریکہ عراق میں داعش کو دوبارہ فعال اور عدم تحفظ پیدا کرکے اپنی مسلسل موجودگی کی وجہ اور جواز تلاش کرنا چاہتا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close