تازہ ترین خبریںپاکستان

گرفتاری ہمارا زیورہے گرفتاری سے کون ڈرے گا، فریال تالپور


پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور نے کہا ہے کہ گرفتاری ہمارا زیورہے گرفتاری سے کون ڈرے گا، ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو اور میرے بھائی کے سامنے گرفتاری کی کوئی اہمیت نہیں۔
مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو صوبائی اسمبلی پہنچادیاگیا،فریال تالپور کے سندھ اسمبلی پہنچنے پراراکین پیپلزپارٹی نے ان کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے فریال تالپور نے کہا کہ گرفتاری ہمارا زیورہے گرفتاری سے کون ڈرے گا، ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو اور میرے بھائی کے سامنے گرفتاری کی کوئی اہمیت نہیں۔
واضح رہے کہ نیب نے پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کو جعلی اکاﺅنٹس اور میگامنی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کررکھا ہے،سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر انہیں سندھ اسمبلی پہنچادیا گیا۔


Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close