تازہ ترین خبریں

سندھ؛ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

حکومت سندھ نے جمعرات کو صوبے بھر کے اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

تسکین نیوز نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں 21 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

یہ اعلان وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی منظوری کے بعد کیا گیا، اور اس کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

صوبے کے تمام سکول اور کالج 2 جنوری 2023 سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close