ایران

ملکی خود مختاری اور آزادی کے خلاف سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے؛ رئیسی

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ اسلام دشمن عناصر ایران کی خود مختاری اور آزادی کے خلاف سازشیں کررہے ہیں جیسے ناکام بنایا جائےگا۔

صدر ابراہیم ر‏ئیسی نے ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے دشمنوں اور عالمی سامراج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم جس جگہ بھی وہاں کے لوگوں کا چین و سکون غارت کر دیتے ہو۔

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے شہر رباط کریم میں ایک  بڑے عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ ایرانی عوام دشمنوں کے نام نہاد آزادی  کے نعرے کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اور وہ ملک کی خودمختاری، آزادی اور اسلامی جمہوریہ کے خلاف خطرہ پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

صدر رئیسی نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ جو لوگ اپنے بیانات سے معاشرے میں تفرقہ ایجاد اور بے چینی پیدا کررہے ہیں اور عوام کے اعتقادات کو  نشانہ بنا رہے ہیں ان کی شناخت کی جائے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ دشمن قوتیں ایران کی سماجی خوشحالی، آزادی و پیشرفت کو نہیں دیکھ پا رہی ہیں اور اسی لئے وہ بلوے اور ہنگامے کرا کے ایران کی ترقی کو روکنا چاہتی ہیں-

واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے ایران میں اسلام دشمن عناصر خاص کر آمریکی اور اسرائیلی ایجنٹ اسلامی حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس مخصر عرصے میں ۲۰۰ شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔ امریکا اسرائیل اور دیگر اسلام دشمن قوتیں ایران میں اسلامی حکومت کے خلاف ہرقسم کے حربے استعمال کرنے کے باجود رسوائی کا شکارنظر آتے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close