تازہ ترین خبریںپاکستانکشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانا شرعی فریضہ ہے، آیت اللہ حافظ بشیرنجفی


آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مسلمان کا شرعی اور ہر انسان کا اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ کشمیریوں کو ظلم سے نجات دلانے کیلئے کوشش کرے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ حافظ بشیر کے لاہور آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ حافظ بشیر حسین نے کہا ہے کہ کشمیر کے باشندوں خصوصاً مسلمانوں کے موجودہ حالات تشویشناک ہیں، جن کو سن کر دل کو درد محسوس ہو رہا ہے۔
آیت اللہ حافظ بشیر کے لاہور آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ حافظ بشیر حسین نے کہا ہے کہ کشمیر کے باشندوں خصوصاً مسلمانوں کے موجودہ حالات تشویشناک ہیں، جن کو سن کر دل کو درد محسوس ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان خدا کی رحمت اور ہماری وفادار، فدا کار، مخلص اور بہادر فوج کی جانفشانی سے محفوظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج تک فوج نے کشمیریوں کی مدد میں کوئی کوتاہی برتی نہ ایسا ہوگا۔ خدا کرے وہ دن قریب ہو کہ کشمیریوں کو ان کی موجودہ حالت زار سے خدا نجات دے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close