پاکستان

بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے؛ پاکستان

 دفتر خارجہ نے افغانستان اورپاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پرامریکی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں؛ بلکہ پاکستان میں بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

تسکین نیوز: امریکی حکام نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہمسایہ ملک افغانستان میں دہشت گردوں کے اڈے بدستور موجود ہیں جس پر دفتر خارجہ نے رد عمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ پاکستان میں کالعدم تنظیموں کی موجودگی کے حوالے سے امریکی الزامات بے بنیاد ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتےہوئے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے حوالے سے امریکی الزامات مسترد کرتے ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے طویل عرصے تک دہشت گردی کا سامنا کیا ہے جس میں پاکستان کو بڑے جانی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے؛ کیونکہ پاکستان خود ہی دہشت گری کا شکار رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حکام ایک طرف دہشت گردی اور دہشت گردوں کے اڈوں کے خلاف بات کرتے ہیں دوسری طرف خود مختلف طریقوں سے دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔ امریکی سابق صدر کا کہنا ہے کہ داعش جیسی خونخوار تنظیم امریکی سابقہ حکومتوں کی ہی پیداوار ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close