تازہ ترین خبریںدنیا

اسلام کی ترقی اور تحفظ اخوت اور بھائی چارے میں مضمرہے، امام خمینی

امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے فرمایا کہ تمام مسلمان فرقوں کے درمیان اتحاد اور اتفاق کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہوجاتا ہے کہ اتحاد کے بغیرمسلمان ترقی نہیں کرسکتاہے۔

تسکین نیوز: تمام مسلمان بھائي ہیں اور انہیں آپس میں متحد رہنا چاہیے، ان میں تفرقہ نہیں ہونا چاہیے … ان لوگوں پر، جن پر ساری چیزیں منحصر ہیں اور قوم کے تمام طبقوں پر اسلام کی حفاظت کی ذمہ داری ہے۔

امام خمینی نے مزید فرمایا کہ یہ ذمہ داری، ایسی ذمہ داری ہے جو اسلام کے لحاظ سے سب سے بڑی ذمہ داریوں اور فرائض میں ہے اور یہ چیز افہام و تفہیم کے بغیر اور پوری قوم کی اخوت کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی۔ مومنین، اخوۃ (بھائي) ہیں؛ اگر یہ ایمانی اخوت ہمارے پورے ملک میں قائم رہے اور ہر شخص صرف خود کو نہ دیکھے، مقصد پر نظر رکھے اور خود کو مقصد کے لیے وقف کر دے تو کوئي بھی اس ملک کو ٹیڑھی نظروں سے نہیں دیکھ سکتا… بڑی طاقتیں وہاں بیٹھی ہوئي ہیں تاکہ اپنے پٹھوؤں کے ذریعے اس ملک میں راستے بنا لیں، خود اس ملک کے لوگ ان کے لیے راستہ صاف کر دیں۔ وہ طاقتیں براہ راست آپ کے مقابلے میں نہیں آئيں گي۔ وہ مختلف راستوں کے ذریعے، ان بکے ہوئے قلموں کے توسط سے اور ان پلید افکار کے ذریعے جنہیں انہوں نے خرید رکھا ہے، آپ کے مقابلے میں آئيں گي اور آپ کے درمیان افواہیں پھیلا کر، جھوٹ اور دروغگوئي سے کام لے کر ہر ایک کو دوسرے سے بدگمان کر دیں گي۔

امام خمینی،11/5/1983

ہمدردی، تعاون، دوسرے کا دکھ سکھ بانٹنے اور اس سے آگے اس کے لیے سینہ سپر ہوجانے اور جان دے دینے کے لیے انسانی لغت میں اگر کسی رشتے کا حوالہ دیا جاسکتا ہے تو وہ بھائی کا رشتہ ہے۔ اللہ کے آخری دین، اسلام کی نجات دہندہ تحریک نے بھی اس رشتے کو اہمیت و عظمت کے اسی مقام پر رکھا ہے اور تاریخ میں اس کے فداکاروں نے اس کی یہ عظمت اور حیثیت تسلیم کی ہے۔

قرآن و حدیث میں جو مسلمانوں کو آپس میں بھائی بھائی کہا گیا ہے، اس کی روشنی میں ان کے باہمی رشتے کی گہرائی اور قربت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ سورۂ حجرات میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’مسلمان جو ہیں وہ ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔‘‘ (الحجرات:۱۰)

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close