تازہ ترین خبریںدنیا

شمالی، جنوبی اور مغربی افغانستان میں طالبان کے حملوں 28 افراد جاں بحق


افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں میں درجنوں افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مغربی افغانستان کے صوبہ ھرات کے شہر”اوبہ” میں پولیس چک پوسٹ پر طالبان کے مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

ھرات کے پولیس کمانڈر کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات «رباط آخند» نامی علاقے میں کئی چک پوسٹوں پر مسلح افراد نے حملے کئے جس میں کم ازکم 6 پولیس اہلکار جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں 7 پولیس اہلکارہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق طالبان نے صوبہ ارزگان کے شہر «چارچینو» پر بھی حملے کئے ہیں۔صوبہ ارزگان کے حکام نے چارچینو شہر کے پولیس چک پوسٹ پر طالبان کے حملے اور قبضے کی تصدیق کی ہے۔

ارزگان صوبائی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین«محمدکریم کریمی» کا کہنا ہے کہ چارچینو میں پولیس کے مرکزی دفتر کو چار بارود سے بھری گاڑیوں کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ جس میں 19 اہلکار ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔ آزاد ذرائع کے مطابق اس حملے میں 21 اہلکار ہلاک اور 10 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبہ فاریاب میں بھی طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فاریاب صوبائی کونسل کے چیئرمین «محمدطاهر رحمانی» کا کہنا ہے کہ فاریاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو دنوں سے جنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرت کے ناکامی کے بعد مزید حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close