پاکستانگلگت بلتستان

صوبائی حکومت اپنے من پسند افراد کو نوازنے میں مصروف ہے، علامہ سید راحت


گلگت بلتستان کے مرکزی شہر کے امام جمعہ والجماعت علامہ سید راحت حسین الحسینی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت اپنے من پسند افراد کو نوازنے میں مصروف ہے۔

اسلام نیوزکی رپورٹ کے مطابق، گلگتمیں نماز جمعہ کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتےہوئے علامہ راحت حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد میرٹ کی دھجیاںاڑائی جارہی ہیں اور ایک مخصوص طبقے کو نوازا جارہا ہے۔

علامہ راحت حسین الحسینی نے صوبائی حکومت کی جانبدارنہ اور غیرمنصافانہ پالیسی کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت کچھ نہ کرے تو ہم عوام کو ساتھ لے کر سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے۔

علامہ راحت حسین الحسینی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں روزانہ میرٹ کی پامالی اور اہل افراد کے حقوق غصب ہورہے ہیں۔ اس طرح کی طرز حکمرانی سے حکومت اپنی جمہوری اور اخلاقی حیثیت کھوچکی ہے۔

انہوں نے کہا دیگرمکاتب فکر اور عام عوام کو اعتماد میں لے کر موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے اور صوبائی حکومت کو مجبور کرکے عدل و انصاف کے نظام کے لیے ماحول سازگار بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں موجودہ حکومت کے اقدامات سے ہم آہنگی اور یکجہتی کو شدید نقصان پہنچے کے باوجود وفاقی حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close