تازہ ترین خبریںدنیا

عراق میں سیکیورٹی فورسزنے78 خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیے


عراقی سیکیورٹی فورسزنے اس ملک کے مختلف علاقوں سے 78 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
اسلام نیوزکی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ78 تکفیری دہشت گرد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
بغداد میں سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر جلیل الربیعی کا کہنا ہے کہ ملک بھرسے تکفیری دہشت گردوں کا مکمل خاتمے کےلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا بغداد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں غیرملکی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن میں تیزی لائی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا گرفتار شدہ دہشت گردوں میں بعض نہایت خطرناک ہیں جو پہلے ہی سیکیورٹی فورسزکو مطلوب تھے۔
واضح رہے کہ عراق میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکا اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close