تازہ ترین خبریںدنیا

کابل میں سیاسی دفترکھولنے کی درخواست نہیں دی، طالبان


طالبان کے ترجمان کا کہناہے کہ کابل میں حکومت سے سیاسی دفترقائم کرنے کی درخواست پرمبنی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کے ترجمان نے کابل میں سیاسی دفتر کھولے جانے کی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے اس بارے میں کسی قسم کی کوئی درخواست نہیں دی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل میں سیاسی دفترقائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں نہ کابل حکومت سے اس بارے میں مذاکرات ہوئے۔

واضح رہے کہ بعض خبررساں اداروں نے خبردی تھی کہ طالبان نے کابل حکومت سے مذاکرات کے لئے اس شرط پر آمادگی ظاہرکی ہے کہ انہیں کابل میں سیاسی دفترقائم کرنے کی اجازت دی جائے۔

طالبان کے ترجمان نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہمیں کابل میں دفتر قائم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، چونکہ نصف سے بھی زیادہ افغانستان ہمارے کنٹرول میں ہے اور سارا افغانستان ہی ہمارا دفتر ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close