تازہ ترین خبریںدنیاکشمیر

مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی سوپور میں فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کا لاک ڈاؤن 38 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز کے مظالم جاری ہیں، آج سوپور میں بھارتی فورسزنے محاصرے کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکےشہید کردیا، جس کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے۔
قابض فورسزنےعلاقے میں گھر گھر تلاشی بھی لی اس دوران دیگر آٹھ نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ وادی میں مسلسل 38 ویں روز بھی کرفیو اور پابندیاں برقرار ہیں۔ دکانیں، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہے۔
اس کےعلاوہ مقبوضہ وادی میں موبائل، انٹر نیٹ سروس اور ٹی وی چینل بھی بند ہیں جبکہ سیاسی اور حریت رہنما بدستور گھروں میں نظر بند ہیں۔
کرفیو اور دیگر پابندیوں کے باعث کھانے پینے کی اشیاء کی قلت کے علاوہ مریضوں کو علاج معالجے میں بھی بے حد دشواریوں کا سامنا ہے

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close