تازہ ترین خبریں

بحرین: مزید ۲۴ افراد شہریت سے محروم کردیے گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ بحرین کے مزید ۲۴ شہریوں کی شہریت منسوخ  کردی گئی ہے۔

اسلام نیوز کے مطابق، بحرین کی نام نہاد عدالت نے دہشت گرد گروہ تشکیل دینے کے الزام میں 24 افراد کو قید کی سزا سناتے ہوئے ان کی شہریت بھی ختم کردی ہے۔

 بحرین کے عدالتی ذرائع نے کہا ہے کہ اس ملک کے کریمنل کورٹ نے ۲۴ شہریوں کو دہشت گردی کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سناتے ہوئے ان کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرین کی نام نہاد عدالت نے 10 افراد کو عمر قید، 10 افراد کو 10 سال قید جبکہ بقیہ 4 افراد کو 3 سے 5 سال قید کی سزا سنائی۔

 واضح رہے کہ بحرین کے معروف شیعہ عالم اور اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ ہونے کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ دوسری جانب شہریوں کی سرکوبی کے لئےحکومتی کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ بحرینی غاصب حکومت نے آل سعود اور آل یہود کی خشنودی کی خاطر اب تک سینکڑوں افراد کی شہریت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور درجنوں اعلیٰ مذہبی شخصیات اور سیاسی کارکنان کو قید کیا جا چکا ہے۔

یہ سلسلسہ 2011 میں اس وقت شروع ہوا جب ایک منتخب عوامی حکومت کے مطالبے کے لیے مظاہرے کیے گئے تھے۔

بحرینی عوام آل خلیفہ سے ملک میں عدل و انصاف اور حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ حکومت ان کے پر امن مظاہروں کا جواب تشدد کے ذریعے سے دے رہی ہے جس کی وجہ سے اب تک سینکڑوں بحرینی شہید  یا زخمی ہو گئے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close