تازہ ترین خبریں

صہیونی غاصب فوج کی فائرنگ سے مزید ۱۰۹نہتے فلسطینی زخمی

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ نےغزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج نویں جمعہ کو بھی جاری رہی، اسرائیلی فوج نے پر مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرکے مزید ۱۰۹ نہتے فلسطینیوں کو خاک وخوں میں غلطاں کردیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی غاصب فوج نےغزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم مزید ۱۰۹ زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا کہ مشرقی غزہ میں فلسطینیوں نے ’حق واپسی‘ کے لیے ریلیاں نکالیں۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ اورآنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے درجنوں نہتے فلسطینی خاک و خوں میں غلطاں ہوگئے۔

 فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج کی فائرنگ سے کم سے کم۱۰۹ فلسطینی مسلمان زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے درجنوں افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے بعض کی حالت نہایت نازک بتائی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی 30 مارچ سے حق واپسی کی تحریک جاری رکھے ہوئےہیں۔

 اس تحریک کے دوران اب تک دسیوں  فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ  فلسطینی ہرجمعہ کو مشرقی سرحد کی طرف مارچ کرتے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close