تازہ ترین خبریں

امریکی بکتر بند گاڑیوں نے دو افغان شہریوں کو کچل دیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مرکز میں امریکی بکتربند گاڑیوں نے ایک خاتون اور ایک آدمی کو روند ڈالا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی بکتربند گاڑیوں نے کابل کے مصروف علاقے میں دو افغان شہریوں کو بکتر بند گاڑیوں سے کچل دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ پیش آنے کےبعد بھی فوجی کانوائی چلتی رہی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی بکتر بند گاڑیوں کی کانوائی غلط سمت سے آرہی تھی اور دو شہریوں کو کچلنے کے بعد بھی کانوائی چلتی رہی اور کسی قسم کا رد عمل نہیں دکھایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک کابل یونیورسٹی میں پروفیسرجبکہ دوسرا افغان وزارت دفاع کا کارکن بتایا جاتاہے۔

بعض افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو بچے بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ ابھی تک افغان حکام نے حادثے کے بارے میں کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دکھایا ہے۔

افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی اس قسم کے  کئی واقعات پیش آچکے ہیں اور کابل حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close