تازہ ترین خبریںپاکستان

زینب کے قاتل کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج

سپریم کورٹ آف پاکستان نے زینب قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت کےخلاف اپیل خارج کردی، فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل بینچ نے سنایا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، زینب قتل کے مجرم عمران نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی جسے آج مسترد کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے مجرم عمران کی اپیل خارج کی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہور نے 17 فروری کو زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو 4 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا تھا جسے مجرم نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا اور ہائیکورٹ نے 20 مارچ کو اس کی اپیل خارج کردی تھی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع قصور سے اغواء کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کی لاش 9 جنوری کو ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

پولیس نے 14 روز کی تگ و دو کے بعد گزشتہ روز ملزم عمران کو گرفتار کیا جو قصور میں دیگر 8 بچیوں کے قتل میں بھی ملوث نکلا۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اس کی اپیل سماعت کے لیے مقررکی تھی اور جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل 3رکنی بینچ سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔

آج فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس سعید کھوسہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے مجرم کی اپیل خارج کردی۔

معصوم بچی زینب کو مجرم عمران نے قصور میں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا تھا، مقتولہ بچی کے والد امین انصاری نے مطالبہ کیا تھا کہ مجرم کو سرِ عام پھانسی دی جائے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close