تازہ ترین خبریں

افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں میں اضافہ/ کوہستان شہر کا گھیرا تنگ

کابل حکومت اور طالبان کے درمیان عید کے موقع کے پر جنگ بندی کے اعلانات کے بعد طرفین کے درمیان جھڑپوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کے ساتھ کابل حکومت کی جانب سے یک طرفہ جنگ بندی آج سے شروع ہوئی ہے جبکہ طالبان نے حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔

افغان ذرائع کے مطابق طالبان نے صوبہ فاریاب کے شہر کوہستان کے اکثر علاقوں پر قبضہ کرکے افغان حکام کو بے دخل کردیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ طالبان کے تازہ ترین حملوں میں کم ازکم ۸ افغان سیکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔

آریانا نیوز کے مطابق کوہستان شہر کے مرکزی علاقے لولاش پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے اور افغان فورسز کے ساتھ شدید جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

افغان فوج کے دسیوں اہلکار طالبان کے محاصرے میں ہیں فاریاب کے حکام نے حکومت سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

دوسری طرف صوبہ غزنی کے علاقے ”مقر” پر طالبان نے حملہ کرکے ۱۱ افغان فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ صوبہ غزنی کے گونر کےترجمان «نصیر احمد فقیری»  کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملے میں کم ازکم ۱۹ اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک میں سرگرم طالبان کے ساتھ یک طرفہ طور پر غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کیا ہے جو ان کے بقول 20 جون تک موثر رہے گی۔

تاہم افغان حکومت کے مطابق اس جنگ بندی کا اطلاق افغانستان میں سرگرم دیگر شدت پسند گروہوں بشمول داعش اور القاعدہ پر نہیں ہوگا اور ان کے خلاف افغان فورسز کی کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی۔

افغان صدر نے جنگ بندی کا یہ اعلان گزشتہ ہفتے کابل میں ہونے والے افغان علما کے ایک اجلاس کے بعد کیا ہے جس میں علما نے ملک میں خود کش حملوں کے خلاف فتویٰ دیا تھا۔

دو روزہ اجلاس میں دو ہزار سے زائد علمائے دین اور مذہبی رہنما شریک تھے جنہوں نے حکومت اور طالبان دونوں پر جنگ بند کرنے اور مذاکرات کرنے پر زور دیا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close